نئے تعمیر شدہ تھانوں کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی کے تحت تمام سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے؛ فیصل رانا

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈیرہ غازی خان

آر پی او فیصل رانا نے ضلع لیہ کے دو تھانوں کی نئی تعمیر ہونے عمارتوں کا افتتاح کر دیا،آئی جی سپیشل اینیشیٹو کے تحت بننے والے تھانوں کو تمام جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا گذشتہ روز ایک روزہ دورے پر ضلع لیہ پہنچے ،ڈی پی او علی رضا نے استقبال کیا ،پولیس کے چاق چوبند دستے نے آر پی او کو سلامی دی ،ڈی آئی جی نےیادگار شہدا پر سلامی دی ،پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی،آر پی او فیصل رانا نے پولیس لائنز لیہ میں کارپینٹر ورکشاپ کا افتتاح کیا ،ڈی پی او نے آر پی او کو ضلع میں کرائم۔کی صورتحال پر بریفنگ دی،بعد ازاں آر پی او فیصل رانا نے آئی جی سپیشل اینیشیٹو کے تحت بننے والے تھانہ صدر لیہ اور تھانہ فتح پور کی نئی تعمیر ہونے والی عمارتوں کا افتتاح کیا،آر پی او فیصل رانا نے نئی تعمیر ہونے والی عمارتوں کا معائنہ کیا،انہوں نے دونوں تھانوں میں موجود افراد کے مسائل۔سنے اور ان پر فوری قانونی کارروائی کے احکامات جاری کئے،آر پی او فیصل رانا نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی طرف سے دئیے جانے والی وسائل کی بدولت تھانوں کی سیٹ آف آرٹ عمارات تعمیر ہوئی ہیں،جن کا مقصد عوام کے مسائل کا حل ہے،

انہوں نے کہا کہ نئے تعمیر شدہ تھانوں کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی کے تحت تمام سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے ،اب پولیس کی ذمہ داری ہے کہ تھانوں میں آنے والے افراد کے مسائل۔ون ونڈو آپریشن کے تحت حل۔کریں،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویزن کے مطابق آئی جی پنجاب راو سردار علی تعمیراتی کاموں پر مکمل۔دلچسپی لیتے ہوئے فوکس کئے ہوئے ہیں،آر پی او نے کہا کہ پولیس کو عوام کے جان ومال۔کے تحفظ کے لئے جن وسائل۔کی ضرورت ہے وہ فراہم کر دئیے گئے ہیں،اب اگر عوام کے جان ومال۔کے تحفظ میں کوئی سستی ہوئی تو پولیس والوں سے پوچھ گچھ ہو گی محکمانہ احتساب ہو گا،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ تھانوں میں مقدمات کے اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں ہو گی،آر پی او نے کہا۔کہ۔خواتین اور بچوں کو ہر قسم کے تشدد سے بچانے کے لئے آئی جی پنجاب نے جو احکامات دئیے ہیں اس پر من و عن عمل۔کیا جائے ،اسی طرح آئی جی نے پولیسنگ کو فعال بنانے کے لئے جو روڈ میپ دیا ہے اس پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا ،اس حوالے سے ڈی پی او،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز اپنے دائرہ اختیار میں آنے والی تمام۔ذمہ داریاں پوری کریں ،بصورت دیگر سخت محکمانہ احتساب ہو گا.

About BBC RECORD

Check Also

‘شادی کے بعد عورت کی مرضی ہے خاوند کا نام لکھوائے یا والد کا’

Share this on WhatsAppلاہور؛ چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ نادرا کی پالیسی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے