بھارت میں 60 سالہ برطانوی سفارت کار بھی جنسی ہراسانی سے محفوظ نہیں

ہریانہ: بھارتی ریاست چندی گڑھ میں 60 سالہ برطانوی سفارت کار کو موٹر سائیکل سوار نے اس وقت جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جب وہ ٹینس کورٹ جا رہی تھیں۔جنسی زیادتی اور خواتین کے لیے سب سے غیر محفوظ ملک بھارت میں اب غیر ملکی سفارت کار بھی جنسی ہراسانی کا نشانہ بن رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چندی گڑھ میں صبح ٹینس کھیلنے کے لیے گھر سے ٹینس کورٹ جانے والی برطانوی سفارت کار کو موٹر سائیکل سوار نامعلوم شخص نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔60 سالہ برطانوی سفارت کار کی جانب سے پولیس میں درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ٹینس کورٹ جاتے ہوئے عقب سے آنے والے موٹر سائیکل سوار نے نامناسب انداز سے چھوا اور نازیبا حرکات کی کوشش کی۔

برطانوی سفارت کار نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ مزاحمت پر موٹر سائیکل سوار فرار ہوگیا میں نے پیچھا کرنے کی کوشش کی تاہم وہ تیزی سے چلا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست درج کرلی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

برطانوی رکن پارلیمنٹ چاقو بردار شخص کے حملے میں ہلاک

Share this on WhatsAppلندن: برطانیہ میں حکمراں جماعت کے رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ امیز چاقو بردار ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے