کسانوں کی حمایت پر سدھو اور پریانکا گاندھی سمیت متعدد رہنما گرفتار

اترپردیش: بھارت میں 8 کسانوں کی ہلاکت پر احتجاج کرنے والے سدھو اور پریانکا گاندھی سمیت متعدد اپوزیشن رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں مودی حکومت کی متنازع پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے دوران 8 کسانوں کی ہلاکت پر اظہار یکجہتی کے لیے جانے والے رہنماؤں نوجوت سنگھ سدھو اور کانگریس رہنما پریانکا گاندھی سمیت متعدد رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔

دریں اثناء پولیس نے اترپردیش، پنجاب بارڈر کو بند کرکے پنجاب اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلٰی کو بھی اتر پردیش میں داخلے سے روک دیا جب کہ لکھنؤ میں پولیس اور سماج وادی پارٹی کے کارکنان کے درمیان تصادم بھی ہوا۔

گزشتہ روز اترپردیش میں نائب وزیراعلیٰ اجے مشرا کی آمد پر کسانوں نے احتجاج کیا تھا اس دوران بی جے پی رہنما کے بیٹے نے مظاہرین پر گاڑی چڑھا دی تھی جس میں 8 کسان ہلاک ہوگئے تھے۔

کسان رہنماؤں نے گاڑی چلانے والے نائب وزیر داخلہ کے بیٹے کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔ نوجوت سدھو سمیت اپوزیشن رہنما کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہی اترپردیش آرہے تھے۔

About BBC RECORD

Check Also

تائیوان میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 46 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Share this on WhatsAppتائی پے: تائیوان میں 13 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 46 ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے