سوڈان کے لیے ہماری سپورٹ خرطوم کی عبوری نظام کی پابندی پر منحصر ہے: امریکا

امریکی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق براعظم افریقا کے لیے امریکی خصوصی ایلچی جیفری ویلٹمین کا خرطوم کا دورہ یہ باور کراتا ہے کہ امریکا ،،، سوڈان میں اقتدار کی سیاسی منتقلی پر کاربند ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ہفتے کے روز بتایا کہ "ویلٹمین اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ سوڈان کے لیے امریکا کی سپورٹ خرطوم کی جانب سے عبوری نظام کی پابندی پر منحصر ہے”۔

ترجمان کے مطابق "خصوصی ایلچی نے ذمے دارایاں پوری کرنے اور عوام کو مطمئن کرنے کے حوالے سے سوڈانی قیادت کی حوصلہ افزائی کی”۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکا ،،، سوڈان میں ہونے والی پیش رفت کو قریب سے دیکھنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ امریکی خصوصی ایلچی جیفری ویلٹمین نے 28 ستمبر سے یکم اکتوبر تک سوڈان کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران میں انہوں نے بدھ کے روز سوڈانی وزیر اعظم عبدالله حمدوک سے ملاقات کی۔ امریکی ایلچی نے اقتدار کی منتقلی کو آسان بنانے کے لیے تمام فریقوں کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ 21 ستمبر کو سوڈان میں بغاوت کی ناکام کوشش کی امریکی انتظامیہ اور کانگریس کی جانب سے بھرپور مذمت کی گئی۔
عبدالفتاح البرہان
عبدالفتاح البرہان

جیفری ویلٹمین نے جمعرات کے روز سوڈان میں خود مختار کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں امریکی ایلچی نے کہا کہ "امریکا عبوری حکومت اور سوڈانی عوام کی سپورٹ جاری رکھے گا یہاں تک کہ ایک شفاف انتخابات کا اجرا ہو اور سوڈان کے عوام کی مرضی سے ایک شہری حکومت تشکیل پائے”۔

About BBC RECORD

Check Also

تائیوان میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 46 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Share this on WhatsAppتائی پے: تائیوان میں 13 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 46 ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے