ہیلتھ سروسزز کے معاشرے پر اثرات نظر آنے چاہئیں؛ ڈاکٹر عارف علوی

عمران بخاری

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

ہیلتھ سروسزز اکیڈمی میں گیارہویں پبلک ہیلتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ، پارلیمانی سیکرٹری برائے نیشنل ہیلتھ سروسز نوشین حامد، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور ڈاکٹر جاوید اکرم ،وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر شہزاد علی، اورپروفیسر ڈاکٹر محمد عمر وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی نے شرکت کی تقریب کے دوران خطاب کرتےہوئے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کے معاشرے پر اثرات نظر آنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کم ترقی یافتہ اسلامی ممالک کو صحت عامہ کے شعبے میں تعلیم و تربیت میں معاونت فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی میں افغانستان کے طلباء کو داخلہ دیا گیا ہے جس سے افغانستان کے صحت عامہ کے شعبے میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے نیشنل ہیلتھ سروسز نوشین حامد نے اپنے خطاب میں ملک کے صحت عامہ کے شعبے میں ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نے کوویڈ۔ 19 سے پیدا ہونے والی بحرانی صورتحال میں آگے بڑھ کر کردار ادا کیا۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور ڈاکٹر جاوید اکرم نے ویکسینیشن کی تاریخ، اہمیت اور بالخصوص کوویڈ ۔19 کی روک تھام کے حوالے سے ویکسین کی افادیت کے بارے میں پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مجموعی طور پر کورونا سے بچائو کی ویکسین کی تقریباً 6 ارب خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ ویکسینیشن کی روزانہ تقریباً 28.8 خوراکیں دی جا رہی ہیں لیکن غریب ممالک میں یہ شرح صرف 2 فیصد (کم از کم ایک ڈوز) ہے


ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد علی نے کانفرنس کے اغراض ومقاصد کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ پبلک ہیلتھ کانفرنس ہر سال منعقد کی جاتی ہے تاہم کووویڈ۔ 19 کے تناظر میں اس کانفرنس کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی کارکردگی اور کامیابیوں کے بارے میں بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔ کانفرنس میں ملکی اور غیرملکی ہیلتھ پروفیشنلز نے بھی شرکت کی ، شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے شرکا کے لیئے پبلک ہیلتھ سے متلق مختلف سیشنز کا اہتمام بھی کیا گیا جہاں انھیں پبلک ہیلتھ کے مسائل اور انکے حل کے حوالے سے بتایا گیا

About BBC RECORD

Check Also

‘شادی کے بعد عورت کی مرضی ہے خاوند کا نام لکھوائے یا والد کا’

Share this on WhatsAppلاہور؛ چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ نادرا کی پالیسی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے