برطانوی وزیر خارجہ طالبان قیادت سے مذاکرات کے لیے قطر روانہ

لندن: برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب طالبان قیادت سے مذاکرات کے لیے قطر روانہ ہوگئے ہیں برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب افغان طالبان سے بات چیت کے لیے قطر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ طالبان قیادت سے ملاقات کریں گے اور افغانستان میں موجود برطانوی شہریوں اور برطانوی افواج کے ساتھ مترج کا کام کرنے والے افغان شہریوں کے انخلا پر مذاکرات کیے جائیں گے۔

برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈومینک راب طالبان قیادت سے ملاقات کے دوران 4 نکاتی ایجنڈا پر بات کریں گے جس میں افغانستان میں امن و امان یقینی بنانا، دہشت گردوں کی پناہ گاہیں بننے سے روکنا اور افغان شہریوں کے مسائل سے متعلق جواب دہی سمیت طالبان کے انسانی حقوق سے متعلق معاملات شامل ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان سے انخلا کے لیے اپنائی گئی حکمت عملی سے متعلق برطانوی حکومت پر ملک میں شدید تنقید کی جارہی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

سابق بھارتی ایجنٹ نے پاکستان میں ’ را ‘ کا نیٹ ورک بے نقاب کردیا

Share this on WhatsAppاسلام آباد: پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوسی نیٹ ورک ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے