وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے فیصل رانا کو شاباش شاندار کارکردگی پر اعزازات اور سرٹیفکیٹس دئیے

ڈیرہ غازی خان ( شبیر خان سدوزئی ) آرپی او فیصل رانا کی پروفیشنل کمانڈ میں لادی گینگ کے تقریبا خاتمے ،روجھان کچہ کے علاقہ میں قیام امن سمیت ریجن بھر میں امن و امان کی شاندار صورتحال کا سرکاری سطح پر اعتراف،وزیر اعلی پنجاب نے لاہور بلا کر آر پی او سمیت 7 پولیس افسران کو انعامات دئیے،آر پی او فیصل رانا کو خصوصی شاباش، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویزن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات پر آر پی او فیصل رانا کی ریجنل قیادت میں عالمی سطح کی مجرمانہ بدنامی رکھنے والے لادی ڈکیت گینگ کے تقریبا خاتمے،روجھان کچہ کے علاقہ میں قیام امن سمیت ریجن بھر میں امن و امان کی شاندار اور آئیڈیل صورتحال کا سرکاری سطح پر اعتراف کر لیا گیا

،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے آر پی او فیصل رانا ان کی ٹیم ڈی پی او ڈی جی خان عمر سعید ملک،ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی،ڈی ایس پی ناصر علی ثاقب،ایس ایچ او جعفر حبیب ،اے ایس آئی جواد احمد اور اے ایس آئی محمد ارشد کو خصوصی دعوت پر ایوان وزیر اعلی لاہور بلایا، جہاں پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے آر پی او فیصل رانا سمیت تمام پولیس افسران کو فرض شناسی اور شاندار کارکردگی پر اعزازات اور سرٹیفکیٹس دئیے،اس موقع پر آئی جی پنجاب انعام۔غنی بھی موجود تھے ۔ وزیر اعلی نے پروفیشنل ریجنل کمانڈنگ،24/7فوکس رکھنے اور قانون شکن گینگسٹرز کے خلاف قانونی آپریشنز میں عملی حصہ لے کر افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کو حوصلہ افزائی کے ذریعے مزید بڑھانے نتیجہ خیز بنانے پر آر پی او فیصل رانا کو خصوصی شاباش دیتے ہوئے انہیں عوام۔کے جان و مال کے تحفظ پر ہیرو قرار دیا

،اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے جان ومال۔کا تحفظ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکار ہمارے ہیرو ہیں ایسے پولیس افسران محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں حکومت ایسے فرض شناس افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے گی،انہوں نے ہدائت کی کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز تھانوں کی موثر مانیٹرنگ جاری رکھیں ،ہر ضلع میں خواتین پر تشدد کے سدباب کے لیے خصوصی سیل قائم۔کئے جا چکے ہیں، اس موقع پر آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ تھانوں کے لاک اپزفرنٹ ڈیسک اور ایس ایچ او کے کمرے کو مانیٹر کیا جارہا ہے،کروونا ایس اوپیز کے مطابق کھلی کچہریوں کے انعقاد کا دوبارہ سلسلہ شروع کر رہے ہیں.

About BBC RECORD

Check Also

تورغر میں شدید بارشوں کے باعث 14 افراد جاں بحق

Share this on WhatsAppپشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں شدید بارشوں کے باعث 14 ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے