قبضہ مافیا کا ڈان زاہد کھنڈواو کی سرپرستی میں درجنوں افراد کا طارق چنگوانی کی دوکانوں پر قبضہ

ڈیرہ غازی خان ( شبیر سدوزئی ) تھانہ گدائی کے علاقہ میں آئے روز قبضہ مافیا سرگرم گزشتہ روز بستی پائیگاہ کے رہائشی طارق چنگوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زاہد کھنڈواو اور درجنوں حواریوں نے ملکر ہماری ملکیتی زمین پر تعمیر دوکانوں پر قبضہ کرلیا جبکہ ہم اس وقت انکوائری کے سلسلے میں پولیس تھانہ گدائی کی چوکی لوہار والا میں موجود تھے چوکی انچارج خان محمد کو کہا کہ ہمارے ساتھ چلو لیکن پولیس نے ہمارے ساتھ چلنے سے انکار کردیا پھر ہم اپنی برادری کے لوگوں کو کہا جن کی مداخلت کے بعد ہم اپنی دوکانوں کا قبضہ لینے میں کامیاب ہوگئے پولیس 15 پر کال کرنے کے باوجود ایک گھنٹہ لیٹ پہنچی طارق چنگوانی کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک قبضہ مافیا کا گروپ ہے جو غریب لوگوں کی زمینوں دوکانوں پر قبضے کرتا ہے انکو سیاسی اور پولیس سرپرستی حاصل ہے کچھ عرصہ قبل بستی پائیگاہ میں ان لوگوں نے ملکر فیصل سدوزئی کے رقبہ پر بھی قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی

لیکن انہوں نے بھی انکو جوتے مار کر بھگا دیا تھا سب سے بڑا قبضہ مافیا کا سرغنہ مصطفی کھنڈوا ہے جو گورنمنٹ کے کروڑوں کا ڈیفالٹر ہے مختلف بینکوں سے قرض لیکر عملہ کی ملی بھگت سے انکو چونا لگا چکا ہے زاہد کھنڈواو کے افغانیوں سے رابطے ہیں اور انکو اپنی جگہ پر رہائش دیتے ہیں منشیات و دو نمبر موٹرسائیکل کی خرید و فروخت اور ان لیںن دین ہے جسکی ایف آئی آر تھانہ گدائی میں درج ہے طارق چنگوانی فیصل چنگوانی نے وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل رانا سے ان قبضہ مافیا اور انکی سرپرستی کرنے والے پولیس ملازمین کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

About BBC RECORD

Check Also

راولپنڈی؛ اوباش کی 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

Share this on WhatsAppراولپنڈی: تھانہ کلر سیداں کے علاقے میں 17 سالہ اوباش نے 8سالہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے