سوناکشی سنہا نے شادی کے خواہشمند مداح کو لاجواب کردیا

ممبئی: بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا نے شادی کی پیشکش کرنے والے مداح کو دلچسپ جواب دے کر لاجواب کردیا۔اداکارہ سوناکشی سنہا فلموں کے ذریعے تو اپنے مداحوں کو تفریح فراہم کرتی ہی ہیں تاہم سوشل میڈیا پر بھی اپنے چاہنے والوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔ مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر سوناکشی سنہا کے 20 ملین سے زائد فالوورز ہیں اور اکثر سوناکشی انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیتی ہیں۔

گزشتہ روز اداکارہ سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام پر آسک می اینی تھنگ سیشن کے دوران مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب دئیے۔ جہاں ایک مداح نے ان سے پوچھا آپ مجھ سے شادی کریں گی۔ سوناکشی نے مداح کے سوال کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا فی الحال میں انسٹاگرام پر شادی کی پیشکش قبول نہیں کررہی۔واضح رہے کہ سلو میاں کے ساتھ فلم ’’دبنگ‘‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والی سوناکشی سنہا کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ حال ہی میں ان کی فلم ’’بھوج‘‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

سلمان خان اور اکشے کمار سمیت 38 بالی ووڈ اداکاروں کیخلاف مقدمہ درج

Share this on WhatsAppنئی دہلی: زیادتی کا شکار خاتون کی شناخت ظاہر کرنے پر بالی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے