بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے صدر منتخب

مظفر آباد: پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے مجموعی طور پر اٹھائیسوں صدر منتخب ہوگئے۔مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں صدارتی انتخاب کے لئے پولنگ ہوئی۔ کل 50 اراکین اسمبلی نے ووٹ ڈالا۔ سلطان محمود چوہدری کو 34 ووٹ ملے جب کہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار میاں عبدالوحید نے 16ووٹ حاصل کئے۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے صدر منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ ملے یہ پی ٹی آئی اور عمران خان پر اعتماد ہے ، تحریک انصاف میں گروپ بندی کا پروپیگنڈہ کرنے والے ناکام ہو گئے، بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے لیے کام کرونگا۔نومنتخب صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی منتخب ہونے کے بعد مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو۔

About BBC RECORD

Check Also

امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر کی مریم نواز سے ملاقات

Share this on WhatsAppلاہور: امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر نے جاتی امرا میں جاکر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے