فنکاروں کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات

کراچی: پاکستان کا74 واں جشن آزادی ملک بھر میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہےعام لوگوں کے ساتھ شوبز سے تعلق رکھنے والے ستارے بھی پاکستان کا یوم آزادی نہایت پرجوش طریقے سے منارہے ہیں۔فنکاروں نے سوشل میڈیا پر پاکستان سے بھرپور محبت کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی طور پر پوری قوم اور اپنے چاہنے والوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دی ہے۔اداکار ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تمام لوگوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور دعا کرتے ہوئے لکھا اللہ ہمارے پیارے ملک اور اس کے لوگوں کو امن اور خوشحالی سے نوازے۔ ہم مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے متحد رہیں، ہم اپنے ایمان پر ثابت قدم رہیں اور نظم و ضبط کے لیے کوشش کریں۔

اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور دونوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پاکستان کے جھنڈے کی مناسبت سے سفید اور سبز لباس زیب تن کرکے لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔اداکارہ ماورہ حسین نے انسٹااسٹوری پر تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔ ہانیہ عامر اور صنم چوہدری نے بھی انسٹا اسٹوری پر تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکبا د دی۔اداکارہ نمرہ خان نے پاکستان کا جھنڈا لہراتے ہوئے مختصر ویڈیو شیئر کی اور پیغام دیتے ہوئے لکھا اس دن کو منانے کے لیے ہزاروں لوگوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں ان کی قربانیوں کو کبھی نہ بھولیں یوم آزادی مبارک۔

اداکارہ وینا ملک نے سفید لباس میں ملبوس ہوکر ہاتھ میں پاکستان کا جھنڈا تھامے تصاویر شیئر کیں اور لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’یہ وطن ہمارا ہے ہم ہیں پاسباں اس کےاداکار فیصل قریشی نے ہاتھ میں قومی جھنڈا تھامے انتہائی خوبصورت تصویر شیئر کرکے تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔اداکار بلال قریشی نے اتنا خوبصورت ملک دینے پر خدا کا شکر ادا کیا اور تمام لوگوں کو آزادی کی مبارکباد دی۔

About BBC RECORD

Check Also

سلمان خان اور اکشے کمار سمیت 38 بالی ووڈ اداکاروں کیخلاف مقدمہ درج

Share this on WhatsAppنئی دہلی: زیادتی کا شکار خاتون کی شناخت ظاہر کرنے پر بالی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے