جشن آزادی کے لئے لگائے گئے اسٹالز پر حملوں کا منصوبہ ناکام

کراچی: پولیس نے جشن آزادی کی مناسبت سے لگائے گئے اسٹالز پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنادی گئی ہے، اور ملیر سے سندھ ریوولوشن آرمی کے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں، جن کے قبضے سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ پکڑے گئے دہشت گرد جشن آزادی کی مناسبت سے لگائے گئے اسٹالز پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، دونوں بیرون ملک اور جیلوں میں قید دہشت گردوں کے لیے پیغام رسانی بھی کرتے تھے، اور انہوں نے کالعدم تنظیم کے لیے فنڈنگ کا بھی اعتراف کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 12 اگست کو گلشن حدید فیز ون مدنی مارکیٹ کے قریب جشن آزادی کے ایک اسٹال کے قریب نامعلوم بائیک سوار ملزمان کریکر بم پھینک کر فرار ہوگئے تھے، کریکر دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اور ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ایس آر اے گزشتہ برس بھی آزادی اسٹال پر حملے میں ملوث رہی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستان ہرطرح کی سیاحت، کاروباراورکھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے، آرمی چیف

Share this on WhatsAppراولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے