لیڈی ڈیانا اورچارلس کی شادی کے کیک کی نیلامی

لندن: لیڈی ڈیانا اورچارلس کی شادی کے 40 سال بعد کیک کی نیلامی ہوئی لیکن خبرداریہ کیک کھانا منع ہے۔لیڈی ڈیانا اورشہزادہ چارلس کی شادی کو40 برس بیت گئے ہیں۔ شادی کے اتنے عرصے بعد ان کی شادی میں کاٹے گئے کیک کے ایک ٹکڑے کی نیلامی منعقد کی گئی۔نیلامی میں حصہ لینے کے لیے دنیا بھرسے مختلف افراد نے حصہ لیا۔ نیلامی کا اندازہ لگایا جارہا تھا کہ کیک کا ٹکڑا 300 سے 500 ڈالرمیں نیلام ہوجائے گا

تاہم توقعات کے برعکس کیک یہ 2558 ڈالرزمیں نیلام ہوا جس کی پاکستانی روپوں میں مالیت 4 لاکھ 17 ہزارسے زائد ہے۔ نیلامی جیتنے والے شخص کا تعلق برطانیہ سے ہے جس کا کہنا ہے کہ یہ کیک خیراتی اداروں کو فائدہ پہنچائے گا۔ کیک اپنی اصل حالت میں ہے تاہم اس کیک کو کھانے کی بھی اجازت نہیں۔ اس سے قبل بھی کیک کے ٹکڑے کئی بار فروخت ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ اگست 1996 میں شہزادہ چارلس اورلیڈی ڈیانا نے باہمی رضا مندی سے ایک دوسرے سے راستے جدا کرلئے تھے۔

About BBC RECORD

Check Also

برطانوی وزیر خارجہ طالبان قیادت سے مذاکرات کے لیے قطر روانہ

Share this on WhatsAppلندن: برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب طالبان قیادت سے مذاکرات کے لیے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے