ملک میں قانون کی نہیں طاقت کی حکمرانی رہی، عمران خان

بہاول پور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس سال ملک میں ریکارڈ موٹرسائیکلز اور گاڑیاں فروخت ہوئیں لیکن پھر بھی لوگ کہتے ہیں ملک تباہ ہوگیا۔
وزیراعظم عمران خان نے بہاولپور میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قانون کی نہیں طاقت کی حکمرانی رہی، طاقتور ملک میں بڑا نفع کما رہا تھا، طاقت وروں کی ملک میں شوگر ملز ہیں، شوگر ملز مالکان کاشتکاروں کو اصل قیمت نہیں دیتے تھے، ہمارے دور میں کسانوں کو گنے کی پوری قیمت ملی، ہمارا مقصد کسانوں کی آمدن کو دگنا کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس سال ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ موٹرسائیکل فروخت ہوئیں، پھر بھی لوگ کہتے ہیں ملک تباہ ہوگیا، کیسے تباہ ہوگیا جب موٹرسائیکل کے اور ٹویوٹا کی گاڑیوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے اور کبھی اتنی زیادہ گاڑیاں نہیں بکیں، موٹرسائیکل اس لیے بکے کیونکہ دیہات میں پیسہ فراہم کیا گیا، سب سے زیادہ موٹرسائیکل وہیں بکے، ہم پہلے دو سال ملک کو سنبھالتے رہے ، اب آہستہ آہستہ ملک اوپر جانا شروع ہوگیا ہے، لیکن مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ملکی آبادی ساڑھے 22کروڑ ہو چکی ہے، لیکن آبادی کے تناسب سے پیداوار میں اضافہ نہیں ہوا، اس سال ہم نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ اناج درآمد کیا، کپاس جو کبھی ہم برآمد کرتے تھے، اب درآمد کرنی پڑی، جب تک کسانوں کی مدد نہیں کریں گے، تجارتی توازن بگڑا رہے گا۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستان ہرطرح کی سیاحت، کاروباراورکھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے، آرمی چیف

Share this on WhatsAppراولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے