سندھ رینجرز نے کراچی میں بند گودام سے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی

کراچی: سندھ رینجرز نے نیو کراچی میں بند گودام سے بڑی تعداد میں اسلحہ اورایمونیشن برآمد کرلیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے نیوکراچی میں واقع ایک بند گودام سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا، جو ایم کیو ایم لندن کے دہشت گردوں نے کراچی آپریشن کے دوران چھپایا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ قبضے میں لئے گئے اسلحے میں 7 کلاشنکوف، 3 سیون ایم ایم رائفل، 3 ایٹ ایم ایم رائفل، ٹرپل ٹو رائفل، 6 ریپیٹرز، 10پسٹلز، 1 ریوالوراور سینکڑوں گولیاں شامل ہیں، اسلحہ مستقبل میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستان ہرطرح کی سیاحت، کاروباراورکھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے، آرمی چیف

Share this on WhatsAppراولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے