شہداء کی قربانیوں کو ہم کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے۔سید خرم علی

ملتان ( رانا سہیل ) ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے کہ شہیدوں کے خون سے ہی امن کے دیپ روشن ہیں شہداء محکمہ پولیس کے ماتھے کے جھومر شہداء نے ملک و قوم کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں ان کی قربانیوں کو ہم کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پنجاب پولیس شہداء کے موقع پر کیا انہوں نے شہداء کی لا زوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ریجنل پولیس آفیسر نے سید خرم علی نے کہا کہ تمام شہداء کے لواحقین کو ممکنہ حد تک وسائل اور عزت و تکریم پہنچانے کی سہولتوں کے پروگرام کو جاری رکھا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ آج کا دن ملتان ریجن کے اضلاع ملتان،وہاڑی،خانیوال اور لودھراں کے ان تمام 105 شہداء کے نام ہے جنہوں نے فرض شناشی کی اعلی مثال قائم کی قانون کی بالا دستی اور جرائم کی سر کوبی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ملک و قوم اس گراں قدر قربانی کے لیے ہمیشہ کے لئے ان قابل فخر فرزندوں اور مایہ ناز سپوتوں کے سپاس گزار رہے گی

About BBC RECORD

Check Also

راولپنڈی؛ اوباش کی 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

Share this on WhatsAppراولپنڈی: تھانہ کلر سیداں کے علاقے میں 17 سالہ اوباش نے 8سالہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے