اسلام آباد ائیرپورٹ پر 5 کلو ہیروئن برطانیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف نے منشیات کی بھاری کھیپ ترکی کے راستے برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔اے این ایف نے کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹ کو تحویل میں لے لیا ۔ پانچ کلو سے زائد براون ہیروئن نہایت مہارت سے بیس بال کے بلوں کے اندر بھر کر اسمگل کی جارہی تھی ۔
حکام کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کارگو سیکشن میں تعینات اے این ایف کا عملہ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ سیالکوٹ سے بیس بال بیٹس کی کھیپ پہنچی، جو زوہیب نامی شخص نے کال کورئیر کمپنی کے ذریعے ترکی کے راستے برطانیہ بھجوانے کے لیے بک کروائی تھی ۔

اسلام آباد ائیرپورٹ کارگو سکیشن سے کلیئرنگ ایجنٹ جہانزیب اس کھیپ کو کلیئر کرانے کے لیے ائیرپورٹ پر موجود تھا۔ اےاین ایف کے عملے نے سامان کو مشکوک جان کر کھولا تو بیس بال بیٹس کے وزن میں فرق پایا ۔ تفصیلی پڑتال پر مختلف بیٹس کے اندر مہارت سے پاؤڈر کی صورت میں چھپائی گئی پانچ کلو گرام سے زائد براون ہیروئن برآمد ہوئی جس کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بنتی ہے ۔

اے این ایف ذرائع کا کہنا تھا کہ بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد ہونے پر کلیئرنگ ایجنٹ کو تحویل میں لیکر سیالکوٹ سے کھیپ بھجوانے والے کال کورئیر کمپنی کے عملے، زوہیب اور برطانیہ میں جس پتے و نام پر منشیات بھجوائی جاری تھی، ان سب کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے گذشتہ کچھ عرصے میں سیالکوٹ سے بیرون ملک بھجوائی جانے والی یہ مسلسل دوسری ایسی کھیپ ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

لندن میں موجود نوازشریف کولاہورمیں کورونا ویکسین لگ گئی؛ فراڈ سامنے آگیا

Share this on WhatsAppلاہور: این سی اوسی کے ریکارڈ میں (ن) لیگ کے قائد نوازشریف ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے