آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون! عمران خان نے 3 ارکان اسمبلی کو بلالیا

اسلام آباد: کشمیر کی وزارت عظمیٰ کا تاج کس کے سر سجے گا ، آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے وزیراعظم عمران خان نے مشاورتی عمل شروع کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے نومنتخب ارکان اسمبلی کو بلا لیا۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان ، سینئر رہنما خواجہ فاروق اور تنویر الیاس اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی صدارت ، وزرات عظمی ، اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور کابینہ کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وفاقی وزرا اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء بھی شریک ہوں گے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مسلسل نویں مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر مسلسل تیسری مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ اگلے وزیراعظم کےلیے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سردار تنویر الیاس میں بھی سخت مقابلہ ہے۔

وفاقی وزرا اپنی پریس کانفرنس میں پہلے ہی بتاچکے ہیں کہ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔واضح رہےکہ تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں 25 نشستیں جیت کر سادہ اکثریت حاصل کی ہے۔ پیپلزپارٹی 11 نشستیں لے کر دوسرے اور (ن) لیگ 6 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

سابق بھارتی ایجنٹ نے پاکستان میں ’ را ‘ کا نیٹ ورک بے نقاب کردیا

Share this on WhatsAppاسلام آباد: پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوسی نیٹ ورک ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے