الجزائر میں بدبخت شخص نے امام مسجد کو نماز کے دوران شہید کردیا

الجزائر سٹی: الجزائر کی مسجد طارق بن زیاد میں ایک بد بخت شخص نے نماز کے دوران تیز دھار چھری کے وار کرکے امام مسجد کو شہید کردیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر کے صوبے تیزی وزو میں طارق بن زیاد مسجد کے امام بلال حمودی عصر کی نماز کی امامت کرا رہے تھے اور جس دوران وہ رکوع میں تھے تو ایک سفاک شخص نے تیز دھار چھری کے وار کرکے انھیں قتل کردیا۔

نمازیوں نے قاتل کو آلہ قتل کے ہمراہ پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم کے بارے میں اہل محلہ کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی طور پر بیمار شخص ہے اور نفسیاتی اسپتال میں علاج کے لیے بھی جاتا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ماہر نفسیات سے معائنہ کرایا جائے گا تاہم پولیس اس کیس کی ہر پہلو پر تفتیش کرے گی اور ملزم کو ذہنی بیماری یا کسی اور بہانے کسی قسم کا فائدہ پہنچنے نہیں دے گی۔

About BBC RECORD

Check Also

چین کینیڈا تنازع ختم ؛ ’گرفتار شہریوں‘ کو رہا کردیا گیا

Share this on WhatsAppبینگ/اوٹاوا: چین اور کینیڈا نے تصفیے کے بعد ایک دوسرے کے 3 ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے