درجنوں واداتوں میں ملوث ٹی ٹی پی سجناں گروپ کے 2 دہشتگرد گرفتار

کراچی: پولیس کی بڑی کارروائی میں تحریک طالبان پاکستان سجناں گروپ کے 2 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان (سجناں گروپ) کے 2 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے، جن کے قبضے سے شارٹ مشین گن، دستی بم، ایمونیشن اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سیف اللہ عرف محسن اور حضرت بلال عرف بلال افغانستان سے تربیت یافتہ ہیں، دونوں نے 2013 میں ٹی ٹی پی سجناں گروپ میں شمولیت اختیار کی، دونوں کراچی میں بھتہ خوری سمیت ڈکیتیوں کی درجوں واداتوں میں ملوث تھے، اور منگھوپیر سے ٹی ٹی پی کے نام پر بھتہ لے کر سجناں گروپ کے کمانڈر فخرالدین عرف ملنگ کے حوالے کرتے تھے، اور منگھوپیر میں نوجوانوں کو ٹی ٹی پی میں شامل ہونے کیلئے ذہن سازی کرتے تھے۔

حکام کے مطابق 2013 میں نادرن بائی پاس پر نیٹو کا سامان لے کر جانے والا کنٹینر خراب ہوگیا، جسے سیکیورٹی خدشات کی بناء پر تھانہ منگھوپیر میں لے جایا گیا، لیکن ملزم سیف اللہ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کنٹینر کو آگ لگادی اور فرار ہو کر شوال کے علاقے منتقل ہوگیا، ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پاکستان آرمی کے جوانوں پر مختلف اوقات میں حملہ کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

Share this on WhatsAppمظفر آباد: آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے