ڈیرہ غازیخان؛ لادی گینگ کا سرغنہ مقابلے میں ہلاک، ساتھی بھی مارا گیا

شبیر خان سدوزئی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈیرہ غازیخان

دہشت اور خوف کی علامت سمجھے جانے والے اشتہاری مجرمان لادی گینگ کا سرغنہ خدابخش عرف خدی چاکرانی پولیس مقابلہ میں ایک ساتھی سمیت ماراگیا۔آر پی او محمد فیصل رانا نے بتایا ہے کہ بدنام زمانہ اشتہاری اور اس کے ساتھی رمضان نامی مغوی کے ہاتھ ، ناک اور کان کاٹنے کے واقعہ میں ملوث تھے، سی ٹی ڈی پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشن کے دوران تھانہ کوٹ مبارک کی حدود میں پولیس پارٹی پر مجرمان نے فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں خدا بخش عرف خدی چاکرانی اور اسماعیل عرف بلال مارے گئے جو دہشت گری، قتل،ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین نوعیت کے 30سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔

انہوں نے بتایا کہ لادی گینگ کے گرد گھیرا تنگ ہونے پر اس کے 3ساتھیوں نے خود کوقانون کے حوالے کردیا، سرنڈرکرنے والے ملزم یعقوب بزدار عرف یعقوبی ، رمضان عرف رمضی، چاکر سمیت6 گرفتار ملزمان پولیس اور بی ایم پی کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔آر پی او فیصل رانانے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان، اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے حکم پر پولیس نے لادی گینگ کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری رکھا ہوا تھا۔

About BBC RECORD

Check Also

وزیراعظم کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

Share this on WhatsAppاسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے