ترقی یافتہ ممالک کی طرح اب ڈیرہ غازیخان میں بھی ٹریفک کی مانیٹرنگ ڈراون کمیروں سے کی جائے گی؛ عمران رشید

ڈیرہ غازیخان ( شبیر خان سدوزئی ) ٹریفک مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ڈیرہ غازیخان میں بھی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے رش والے مقامات پر ڈراون کمیروں کے ذریعے ٹریفک مانیٹرنگ کاسلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ ڈی پی ایس پی ٹریفک عمران رشید نے بتایا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر شہریوں کو ٹریفک پرابلم نہ ہو اس لئے ڈیرہ غازیخان میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے اب شہر کے اہم چوک اور رش والے مقامات پر ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے کے لئے ڈراون کیمرہ کا استعمال عمل میں لایا جا رہا ہے ڈی ایس پی نے بتایا کہ ترقی یافتہ ممالک کی طرح اب ڈیرہ غازیخان میں بھی ٹریفک کی مانیٹرنگ ڈراون کمیروں سے کی جائے گی اگر کسی بھی جگہ ٹریفک پرابلم ہو بھی جائے تو ڈراون کیمروں کی مدد سے بلاک ہونے والے پوائنٹ کی نشاندہی کرکے جلد ٹریفک کو ریگولیٹ کر دیا جائے گا۔ ڈی ایس پی ٹریفک نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محتاط ڈرائیونگ کرتے ہوئے اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

About BBC RECORD

Check Also

راولپنڈی؛ اوباش کی 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

Share this on WhatsAppراولپنڈی: تھانہ کلر سیداں کے علاقے میں 17 سالہ اوباش نے 8سالہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے