آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اوربھارت ایک ہی گروپ میں شامل

لاہور: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اوربھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کردیا گیا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبرسے شروع ہوگا۔

ترجمان آئی سی سی کے مطابق سپربارہ ٹیموں کے گروپ ٹو میں پاکستان اوربھارت کے ساتھ نیوزی لینڈ اورافغانستان کی ٹیمیں بھی شریک ہیں۔ سپر12 کے گروپ ون میں آسٹریلیا، انگلینڈ، ساؤتھ افریقا اورویسٹ انڈیزکی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

گروپ ون اورٹو میں مزید دوکوالیفائرٹیمیں بھی ہوں گی۔ اس کے ساتھ راؤنڈ ون کے گروپ اے میں سری لنکا آئرلینڈ، نیدرلینڈزاورنمیبیا کھیلیں گی۔ راونڈ ون کے گروپ بی میں بنگلہ دیش، اسکاٹ لینڈ، پاپوا نیوگنی اورعمان جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

میچزعمان اور یواے ای میں کھیلے جائیں گے۔ گروپس کا انتخاب 20 مارچ 2021 کی رینکنگ کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میزبان بھارتی کرکٹ بورڈ ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

بھیک میں نہیں، خود داری اورعزت سے کھیلیں گے، رمیزراجہ

Share this on WhatsAppلاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے