کراچی میں شارع فیصل پر موٹرسائیکل سوار خواتین ٹریفک اہلکار تعینات

کراچی: ٹریفک پولیس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ شہرکی سب سےاہم شاہراہ شارع فیصل پرموٹرسائیکل سوارخواتین اہلکاروں کوتعینات کردیا۔خواتین اہلکاروں کی بنیادی ذمہ داری شہریوں کوہیلمٹ کے استعمال سے متعلق آگاہی فراہم کرنا اورٹریفک ریگولیٹ کرنا ہے ۔ ٹریفک پولیس نے نوپارکنگ سے نمٹنے کے لیے عبداللہ ہارون روڈ،ایم اے جناح روڈ،ناظم آباد اورحیدری میں سائیکل اسکواڈ بھی تعینات کردیا۔

ٹریفک پولیس کی خواتین اہلکاروں نے آج سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں ۔ شارع فیصل پرمیٹرووپول سے کارساز اورکارساز سے میٹرووپول تک موٹرسائیکلوں پرپیٹرولنگ بھی شروع کردی ہے۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق خواتین اہلکاروں کی ذمہ داریوں میں شہریوں کو ہیلمٹ کے استعمال، ٹریفک لین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے علاوہ ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے سمیت ٹریفک مسائل کو حل کرنا ہے۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق شہرکے مختلف علاقوں عبداللہ ہارون روڈ ،ایم اے جناح روڈ،میٹھادر،ناظم آباد اورحیدری میں سائیکل سوار ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں، جن کا کام نوپارکنگ کے مسائل حل کرنا اور ٹریفک ریگولیٹ کرنا ہے اوراگران کے علاقوں میں ٹریفک جام کے مسائل پیدا ہوتے ہیں تو یہ ٹریفک پولیس اہلکار فوراً سائیکل پر موقع پر پہنچ جاتے ہیں اور ٹریفک کو کلیئر کر دیتے ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا؛ کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان

Share this on WhatsAppملتان ( شبیر خان سدوزئی) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے