خاتون سمیت 5 ملزمان کے قبضے سے 2 کروڑروپے کی منشیات برآمد

کراچی: ضلع ملیرپولیس نےمنشیات کی سپلائی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے خاتون سمیت 5 ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 کروڑروپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹول پلازہ کے قریب لنک روڈ پرکارروائی کرتےہوئےرکشہ نمبرڈی 10613 اورمزدا ٹرک ٹی کے یو546 پر چھاپہ مارکر24 کلو495 گرام چرس،3کلو 775 گرام آئس،3 کلو 195 گرام ہیروئن اور1 کلو40 گرام کرسٹل برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق برآمد کی جانے والی منشیات کی مالیت2 کروڑروپے سے زائد ہے ، ملزمان منشیات رکشے اورٹرک کےخفیہ خانوں میں چھپا کر شہر کےمختلف علاقوں میں سپلائی کے لیےجارہے تھے ۔ کارروائی کے دوران خاتون شیریں بی بی زوجہ محمد طاہراور4 ملزمان حمید اللہ ولد خاصہ در،محمد اختر ولد گل محمد ،سید فاروق شاہ ولد عقیق شاہ اوربشیرولد محمد شریف شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتارملزمان نے دوران تفتیش حاجی نعمت نامی شخص کی منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے جبکہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

About BBC RECORD

Check Also

قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا؛ کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان

Share this on WhatsAppملتان ( شبیر خان سدوزئی) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے