کیسا ہوگا ننٹینڈو گیمنگ کنسول کا نیا ماڈل

لیکان و یلی: گیمنگ کنسول ننٹینڈو سوئچ نے اپنے نئے ماڈل OLED کی ریلیز کی تاریخ، قیمت اور اسپیسیفیکیشن جاری کردی ہیں۔گیمنگ کنسول ننٹینڈو نے اپنے صارفین کے لیے طویل انتظار کے بعد وسط جنریشن کا نئے ماڈل Nintendo Switch OLED مارکیٹ میں لانے کا اعلان کردیا ہے۔ ننٹینڈو کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے نئے ماڈل کی ریلیز کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے۔

ننٹینڈو سوئچ اولیڈ ماڈل میں نیا کیا ہے ؟

ننٹینڈو وسط جنریشن کے ننٹینڈو سوئچ OLED ماڈل کو7 انچ کی OLED اسکرین کے ساتھ رواں سال 8 اکتوبر کو349 ڈالر 99 سینٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گیا۔ جب کہ اس وقت ننٹینڈو سوئچ کو امریکا میں 299 ڈالر 99 سینٹ اور ننٹینڈو سوئچ لائٹ ماڈل کو 199 ڈالر 99 سینٹ میں فروخت کیا جار ہا ہے۔ لیکن نئے ماڈل میں دیے گئے فیچرز کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو اس کے لیے 50 ڈالر اضافی دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

ننٹینڈو سوئچ اولیڈ کے فیچرز کیا ہیں؟

ننٹینڈو کے اس نئے ماڈل میں سب سے پُرکشش بات اس کا OLED (آرگنیک لائٹ ایمیٹنگ ڈائیوڈ ڈسپلے) ہے۔ OLED ڈسپلے کو دنیا بھر کی ڈسپلے ٹیکنالوجیز میں سب سے بہترین مانا جاتا ہے۔ LED کی طرح تصاویر دکھانے کے لیے یہ بیک لائٹ پر انحصار نہیں کرتا۔ اس میں انفرادی پکسل سے خارج ہونے والی روشنی تصاویر ظاہر کرتی ہے۔ جس سے آپ کو بہترین تصاویر اور کنٹراسٹ لیول ملتا ہے

پرانے ماڈلز کی نسبت اس کا ڈسپلے سائز زیادہ روشن اور بڑا( 7 انچ) ہے جس سے آپ کو انفرادی اور دوستوں کے ساتھ گیمز کھیلنے کا زیادہ مزہ آتا ہے۔ ڈسپلے کے علاوہ ننٹینڈو کے اس نئے ماڈل میں چوڑا، ایڈجسٹ ایبل اسٹینڈ اور بہترین آڈیو کوالٹی دی گئی ہے جو کہ ڈولبی ایٹموس کو بھی سپورٹ کرتی ہے۔ نئے ماڈل میں ایک نیا اضافی فیچر LAN سپورٹ کا بھی دیا گیا ہے، جس کی مدد سے ننٹینڈو سوئچ کے آن لائن گیمز کو وائی فائے پر زیادہ مستحکم اور قابل بھروسہ طریقے سے کھیلا جا سکتا ہے۔ ننٹینڈو نے اپنے اس نئے ماڈل میں اسٹوریج 32 جی بی سے بڑھا کر 64 جی بی کردی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

واٹس ایپ نے 20 لاکھ سے زائد بھارتی صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کردیے

Share this on WhatsAppکیلی فورنیا: واٹس ایپ نے نقصان دہ اور غلط معلومات پھیلانے پر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے