وزیراعظم نے شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی مقرر کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے شاہ زین بگٹی کومعاون خصوصی مقرر کردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات کے لیے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی مقرر کردیا، کابینہ ڈویژن نے شاہ زین بگٹی کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی برائے ہم آہنگی بلوچستان مقرر کیا گیا اور انہیں وفاقی وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔ شاہ زین بگٹی ناراض بلوچ رہنماوں سے سیاسی اور قومی ہم آہنگی پر بات کریں گے۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل گوادر میں خطاب کے موقع پر ناراض بلوچ رہنماؤں سے بات کرنے کا اعلان کیا تھا۔

About BBC RECORD

Check Also

وزیراعظم کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

Share this on WhatsAppاسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے