وزیراعظم سمیت دیگر پاکستانی سیاستدانوں کا دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان سمیت متعدد پاکستانی سیاستدانوں نے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔برصغیر کے عظیم فنکار شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے انتقال پر جہاں پوری بالی ووڈ انڈسٹری غمزدہ ہے، وہیں وزیراعظم عمران خان سمیت متعدد پاکستانی سیاستدانوں نے بھی فلم انڈسٹری کے اس عظیم فنکار کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر دلیپ کمار کے انتقال پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا دلیپ کمار کے انتقال کے بارے میں سن کر افسوس ہوا۔ شوکت خانم اسپتال کی تعمیر کے لیے فنڈ ریزنگ مہم میں دلیپ کمارکے وقت اور ان کی سخاوت کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ پاکستان اور لندن میں فنڈ ریزنگ کے لیے دلیپ کمار کی مدد سے بھاری رقم اکٹھا کرنے میں بڑی مدد ملی۔ وزیراعظم نے ایک اور ٹوئٹ میں دلیپ کمار کو اپنے عہد کا عظیم اور ورسٹائل اداکار قرار دیتے ہوئے کہا اس کے علاوہ، میری نسل کے لیے دلیپ کمار سب سے بڑے اور ورسٹائل اداکار تھے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے دلیپ کمار کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا دلیپ کمار آرٹ اور سینما سے محبت کرنے والوں کے لیے ہمیشہ چمکنے والا ستارہ رہیں گے۔ ایک عمدہ اداکارجو مختلف فلاحی اور سماجی اقدامات میں بھی شامل رہے۔ دلیپ کمار کے اہلخانہ سے مجھے ہمدردی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے بھی دلیپ کمار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کےآفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا گیا دلیپ کمار فنِ اداکاری کا ایک عہد تھا جو تمام ہوا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے بھی ٹوئٹر پر اداکار کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی وفات پر اظہار افسوس۔ دلیپ کمار ایک عہد ساز فنکار تھے ان کا متبادل ممکن نہیں۔ اپنی ملاقاتوں میں بھی میں نے یوسف خان کو ایک سحر انگیز شخصیت پایا۔ اللہ تعالیٰ یوسف خان کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر عطا کرے۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر لکھا اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی وفات ایک بہت بڑے فلم اسٹار کے سنہرے دور کا اختتام ہے جس نے دہائیوں تک لوگوں کے دل پر راج کیا۔ ان کی فلمیں، ان کے نبھائے ہوئے کردار اور جذباتی ڈائیلاگ عوام میں ان کی بے پناہ مقبولیت کا ذریعہ بن گئے۔ ان کی وفات فن کے قدر دانوں کا بڑا نقصان ہے۔

اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی وفات ایک بہت بڑے فلم سٹار کے سنہرے دور کا اختتام ہے جس نے دہائیوں تک لوگوں کے دل پر راج کیا۔ ان کی فلمیں،ان کے نبھائے ہوئے کردار اور جذباتی ڈائیلاگ عوام میں ان کی بے پناہ مقبولیت کا ذریعہ بن گئے۔ان کی وفات فن کے قدر دانوں کا بڑا نقصان ہےصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دلیپ کمار کی موت پر گہرے رنج و الم کااظہار کرتے ہوئے لکھا دلیپ کمار (یوسف خان) کو اپنے دنیاوی گھر سے رخصت ہوتے ہوئے دیکھ کر افسوس ہوا۔ دلیپ کمار ایک عمدہ اداکار، شائستہ آدمی اور ایک باوقار شخصیت تھے۔ ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت۔ ان کی روح کو سکون ملے۔

About BBC RECORD

Check Also

’’آریان خان کے پاس سے منشیات برآمد نہیں ہوئی‘‘

Share this on WhatsAppممبئی: آریان خان کے وکیل ستیش مان شیندے نے کہا ہے کہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے