خدمت آپ کی دہلیز پر دوسرا مرحلہ وزیراعلی کا بہترین اقدام

تحریر: تابندہ سلیم ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن راولپنڈی ڈویژن

"خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے ۔خدمت پروگرام کا دوسرا مرحلہ پانچ ہفتوں پر مشتمل ہو گا ۔حکومت پنجاب کی طرف سے 28 جون سے یکم اگست تک پانچ ہفتوں کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔ راولپنڈی پروگرام پر عملدرآمد کے دوران سرکاری پانی کی ٹینکیوں کی صفائی اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹر تبدیل کئے جائیں گے ۔ضلع کچہری، حوالات کی صفائی اور سرکاری سکولوں کو وائٹ واش بھی کیا جائے گا۔12جولائی سے”ہر بشر ایک شجر”سلوگن کے تحت شجرکاری مہم شروع کی جائے گی اور کھیلوں کے گراونڈز کی لیولنگ کی جائے گی۔ 19جولائی سے عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں عیدگاہوں کی صفائی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا ٹاسک نبھایا جائے گا ۔26جولائی سے روڈ سیفٹی ویک کے تحت سڑکوں کی مرمت، سپیڈ بریکر کاخاتمہ کیاجائیگا اور شاہراہوں پر لگے کرو سٹونز کو رنگ و روغن کیا جائے گا۔ تمام محکموں کی سرگرمیوں کو ڈیش بورڈ پر مانیٹر کیا جائے گا۔

شہری” کارکردگی” ایپلی کیشن پر شکایات درج کرا سکیں گے۔محکموں کی کارکردگی اور شکایات کے ازالہ کے لئےاقدامات کو روزانہ کی بنیاد پر جانچا جائے گا۔محکموں کی سرگرمیوں کی تعداد اور انکے معیار کو بھی پرکھا جاۓ گا۔ حکومت پنجاب کا صوبہ بھر میں ہفتہ تجاوزات منانے کا فیصلہ یکم جولائی سے سات جولائی تک ہر شہر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے بلدیاتی اداروں کے چیف آفیسرز کے نام مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب بھر میں جس طرح صفائی کا مشن شروع کیا ہے تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے ک صوبہ بھر میں جگہ جگہ پر صفائی کی مہمات جاری ہیں اور اس کے پہلے فیز میں تمام علاقے کی صفائی جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اٹھائے گئے اور پھر آفسز کی عمارات کی صفائی کا کام کیا گیا

پھر ندی نالوں کی صفائی کا کام کیا گیا جو اب مکمل ہو گیا ہے اور صوبے بھر میں صفائی کا یہ پہلا فیز مکمل ہوگیا ہے اب دوسرا محلہ یکم جولائی سے سات جولائی تک ہونے جارہا ہے جس میں سب سے پہلے تجاوزات کو ہٹایا جائے گا اور ہر ضلع میں صفائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے ۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے صفائی کی مہم کو تیز تر کرنے اور فروغ کے لئے جو خدمت آپ کی دہلیز پر جو ایپ متعارف کروائ ہے۔ اس کا عوام الناس کو بہت فایدہ ہو رہا ہے۔ اس ایپ کی مدد سے ہر علاقہ صاف ہو گیا ہے ۔ صفائی کے اس دوسرے مرحلہ میں اب تجاوزات کا خاتمہ کیا جاۓ گا۔اس طرح صوبے بھر کے صفائی کے دیرینہ مسائل حل ہو سکیں گے ۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار یہ صفائی کا اقدام انتہائی لائق تحسین و ستائش ہے

About BBC RECORD

Check Also

آزاد کشمیر الیکشن ؛ ہماری حکومت اور بانی آزاد کشمیر

Share this on WhatsAppکچھ روز قبل کشمیر میں ایک ایسی سیاسی ہلچل نظر آرہی تھی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے