سستی سبزی بیچنے پر دکاندار کو گرفتار کرنے والے مجسٹریٹ کیخلاف کارروائی

بندیا اسحاق

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

انتظامیہ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کاشف بشیر کی غلطی پر اس کے خلاف فوری کارروائی شروع کردی۔رائیونڈ میں سبزی فروش کے خلاف غلط استغاثہ بھرنے پر ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے سخت کارروائی کرتے ہوئے مجسٹریٹ کاشف بشیر سے اختیارات واپس لے لیے۔

ڈی سی لاہور نے کاشف بشیر سے اختیارات واپس لینے کا لیٹر خود دستخط کر کے جاری کیا اور کاشف بشیر سے جواب طلبی بھی کرلی۔ ڈی سی لاہور نے مجسٹریٹ کاشف بشیر کو کسی بھی قسم کی پرائس کنٹرول کی چیکنگ سے فوری طور پر روک دیا گیا۔ کاشف بشیر کو پرائس کنٹرول ایکٹ 1977 کے تحت اختیارات دیے گئے تھے۔

گزشتہ روز لاہور کی رائیونڈ پولیس نے ’سستی‘ سبزی فروخت کرنے پر دکان دار کو گرفتار کر کے اس کے خلاف ایف آئی آر بھی کاٹ دی ہے۔ سبزی سستی فروخت کرنے پر درج ہونے والی ایف آئی آر کے متن کے مطابق سبزی فروش وقاص محمد رائیونڈ روڈ پر سرکاری ریٹ لسٹ سے کم قیمت پر سبزی فروخت کر رہا تھا ۔ جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری کاشف بشیر کی مدعیت میں اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

About BBC RECORD

Check Also

قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا؛ کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان

Share this on WhatsAppملتان ( شبیر خان سدوزئی) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے