حریم شاہ نے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی؟

کراچی: سوشل میڈیا پر مشہور ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے رکن پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی کے ساتھ شادی کے چرچے۔معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ہمیشہ سے ہی سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی رہی ہیں، کبھی سیاستدانوں کے ساتھ ان کی تصاویر وائرل ہوتی ہیں تو کبھی مفتی قوی کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے پر تنازع کھڑا ہوجاتا ہے تاہم اس بار سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی شادی کے چرچے ہیں جب کہ اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی کی ویب سائٹ نے حریم شاہ کی معروف سیاستدان سے شادی کی بھی تصدیق کی ہے۔

گزشتہ روز حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے انگوٹھی پہنی ہوئی تھی تاہم نجی ٹی وی کے مطابق حریم شاہ نے انٹرویو میں شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں تاہم یہ سیاستدان کون ہے اس حوالے سے حریم نے کچھ بھی بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد اس حوالے سے مداحوں کو آگاہ کریں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال شیخ رشید کے ساتھ حریم شاہ اور صندل خٹک کی ویڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جب کہ ایک انٹریو میں حریم شاہ نے شیخ رشید احمد کی شادی کے حوالے سے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے اب تک شادی میری وجہ سے نہیں کی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

فحش فلمیں کیس؛ شلپا شیٹھی شوہر راج کندرا کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئیں

Share this on WhatsAppممبئی: فحش فلموں کے کیس میں اداکارہ شلپا شیٹھی کھل کر شوہر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے