بچوں سے جنسی تشدد کے عادی افراد کی مجرمانہ سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے؛ فیصل رانا

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈیرہ غازی خان

آر پی اوفیصل رانا نے کمسن بچوں کو ہر قسم کے تشدد سے بچانے کے لئے پیش بندی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دیں،بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے زیرتفتیش مقدمات رپورٹ طلب،بچوں کےساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کے ملزمان کی عدم گرفتاری یا مقدمہ کا درج نہ ہونے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ڈی پی اوز ایسے واقعات کے مقدمات کے اندراج،ملزمان کی گرفتاری اور تفتیشی مراحل کے ذمہ دارہوں گے ،ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان ،مظفرگڑھ، لیہ اور راجن پور کے پولیس افسران کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کیا، آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویزن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے تحت ریجن میں بچوں کی حفاظت کے لئے ،،ہر بچہ اپنا بچہ، کے نعرے پر مکمل کیا جائے،

بچوں کو جنسی درندوں سے بچانے کے لئے پولیس پیش بندی اقدامات اٹھائے جائیں جس کے لئے ضروری ہے بچوں سے جنسی تشدد کے عادی افراد کی مجرمانہ سرگرمیوں پر قانون کے مطابق نظر رکھی جائے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ خدا نخواستہ اگر کسی بچے یا بچی کےساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آتا ہے تو اس کی ایف آئی آر کا فوری درج ہونا انتہائی ناگزیر ہے ،اس بات کو ہرگز ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا کہ ایسے قبیح کرائم کامقدمہ ہی درج نہ ہو،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ اندراج مقدمہ کے بعد جتنی جلدی ممکن ہو سکے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزمان کو گرفتار کیا جائے ،ایسے معاشرتی ناسوروں کی عدم گرفتاری نا قابل برداشت ہے ،آر پی او فیصل رانا نے ریجن بھر می بچوں کو جنسی زیادتیوں کا نشانہ بنائے جانے والے زیرتفتیش مقدمات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ جن مقدمات میں ملزمان گرفتار نہیں ہوں گے ذمہ دار پولیس افسران کو پولیس رولز کےتحت کے محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

About BBC RECORD

Check Also

قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا؛ کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان

Share this on WhatsAppملتان ( شبیر خان سدوزئی) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے