وزیراعلیٰ پنجاب، عاصم سلیم باجوہ ملاقات، سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات ہوئی۔ پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں اور کارپوریٹ زرعی فارمنگ پر ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس کو شفافیت اور تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جا رہا ہے۔ پنجاب میں سپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں۔ ان زونز میں چینی سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ سی پیک پراجیکٹس سے معیشت بہتر ہو گی۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کے منصوبے پاکستان کی معیشت کیلئے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔ سی پیک پراجیکٹس تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔ پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس کی صورتحال پر پیشرفت اطمینان بخش ہے۔ پنجاب میں زرعی شعبے میں بے پناہ پوٹنشل ہے۔ سی پیک کے تحت کارپوریٹ زرعی فارمنگ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

وزیراعظم کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

Share this on WhatsAppاسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے