ایس پی صدر لاہور حفیظ الرحمان بگٹی کا معافی نامہ مسترد

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ راولپنڈی

لاہور ہائی کورٹ نے شہری کی جائیداد پر قبضے سے متعلق کیس میں ایس پی صدر لاہور حفیظ الرحمان بگٹی کا معافی نامہ مسترد کردیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے شہری کی جائیداد پر قبضے اور ایل ڈی اے کیس کی راولپنڈی بنچ میں سماعت کی۔

عدالتی حکم کے باوجود ایس پی نے تحریری معافی نامہ پیش نہیں کیا۔ عدالت نے ایس پی صدر لاہور حفیظ الرحمان بگٹی کا معافی نامہ مسترد کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے ایس پی کی بھری عدالت میں سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تاریخ سے سخت قانونی کارروائی شروع ہوگی۔ کیس کی آئندہ سماعت 23 جون کو ملتان بنچ میں ہوگی

About BBC RECORD

Check Also

پاکستان میں پناہ لینے والے 46 افغان فوجیوں کو انکی حکومت کے حوالے کردیا گیا

Share this on WhatsAppراولپنڈی: پاکستان میں پناہ لینے والے افغان نیشنل آرمی کے پانچ افسروں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے