انتونیو گوتریس دوسری بار بھی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مقرر

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ جنیوا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انتونیو گوتریس کو دوسری بار بھی سیکرٹری جنرل مقرر کردیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کے صدر ولکان بوزکر نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اونتونیو گوتریس کا اگلی پانچ سالہ مدت کے لیے بھی انتخاب کرلیا گیا ہے۔

انتونیو گوتریس کے عہدے کے دوسرے دور کا آغاز جنوری 2022 سے ہوگا اور آئندہ 5 برس تک جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہیں گے۔ انہوں نے پہلی بار اپنا عہدہ یکم جنوری 2017 کو سنبھالا تھا۔

اس سے قبل انتونیو گوتریس 1995 سے 2002 تک پرتگال کے وزیراعظم رہے جب کہ 2005 سے 2015 کے درمیان اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں۔

انتونیو گوتریس کو دوسری بار بھی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر مقرر کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 8 جون کو قرار داد پیش ہوئی تھی۔ ان کی بہترین کارکردگی کے باعث اراکین نے دوسری بار بھی فیصلہ انتونیو گوتریس کے حق میں دیا تھا۔

About BBC RECORD

Check Also

اسرائیل نے متحدہ عرب امارات میں اپنا پہلا سفیر مقرر کردیا

Share this on WhatsAppتل ابيب: اسرائیل نے عامر حائیک کو متحدہ عرب امارات میں اپنا ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے