پنجاب پولیس کے ڈویلپمنٹ بجٹ میں اضافہ کر دیا گیا

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

پنجاب اسمبلی کے کل پیش ہونے والے بجٹ سے ایک روز قبل پنجاب پولیس کے ڈویلپمنٹ بجٹ میں اضافہ کر دیا گیا۔پنجاب حکومت کی طرف سے ہدایات کے بعد بجٹ میں 70 نئی سکیمیں شامل کر لی گئیں۔ 70 سکیموں میں لاہور میں وومن ٹریننگ کالج اور لاہور کے 4 تھانے شامل ہیں۔ لاہور کے جو نئے تھانے نئے سکیموں میں شامل کئے گئے ہیں ان میں تھانہ مغل پورہ، بھاٹی گیٹ، ستوکتلہ اور ہیر شامل ہیں۔ آئی جی آفس کی طرف سے بھجوائے گئے ڈویلپمنٹ بجٹ میں پہلے لاہور کی کوئی نئی سکیم شامل نہیں تھی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت گزشتہ سال کی نسبت رواں سال ڈیڑھ ارب روپے کا زائد بجٹ جاری کرے گی۔ پنجاب حکومت نئی اور پرانی 170 سکیموں کے لیے فنڈز جاری کرے گی۔ پنجاب پولیس نے کل پیش ہونے والے بجٹ میں ڈویلپمنٹ کے لیے 5 ارب روپے کی نئی ڈیمانڈ بھجوائی ہے۔ پنجاب پولیس کو اب ڈویلپمنٹ کے بجٹ میں ساڑھے تین ارب روپے ملنے کا امکان ہے۔ اس سے پہلے ڈویلپمنٹ برانچ نے 4 ارب روپے مانگے تھے۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستان میں پناہ لینے والے 46 افغان فوجیوں کو انکی حکومت کے حوالے کردیا گیا

Share this on WhatsAppراولپنڈی: پاکستان میں پناہ لینے والے افغان نیشنل آرمی کے پانچ افسروں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے