پاکستان عوامی تحریک کا 17 جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی مناسبت سے پرامن احتجاج کا اعلان

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ سات سال گزر گئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے منتظر ہیں۔ وعدوں کے باوجود انصاف نہیں ملا۔

پاکستان عوامی تحریک نے 17 جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی مناسبت سے ملک بھر میں پرامن احتجاج کا اعلان کر دیا۔ سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے ترکی سے ٹیلی فونک خطاب میں کہا کہ عمران خان سے کارکنوں پر قائم مقدمات کو ایگزیکٹو آرڈر کےذریعے ختم کرنے اور انصاف کی جلد فراہمی کا مطالبہ ہے۔ اب پی ٹی آئی کی حکومت ہے انصاف کب ملےگا؟ امید کرتا ہوں وزیراعظم عمران خان انصاف کریں گے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ 17 جون کو ایوان اقبال سے پنجاب اسمبلی تک احتجاج کریں گے۔ لاہور سمیت 50 شہروں میں بھی بھرپور احتجاج ہو گا۔

About BBC RECORD

Check Also

قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا؛ کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان

Share this on WhatsAppملتان ( شبیر خان سدوزئی) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے