خاتون پروفیسر کو ہراساں کرنے پر اسسٹنٹ پروفیسر کو 10سال قید بامشقت

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کراچی

خاتون پروفیسر کو ہراساں کرنے پر جامعہ کراچی کے سابق اسسٹنٹ پروفیسر کو 10سال قید بامشقت کی سزا سنادی گئی۔کراچی سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے خاتون پروفیسر کو ہراساں کرنے کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا۔ گزشتہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

استغاثہ کے مطابق جامعہ کراچی کے سابق اسسٹنٹ فرحان کامرانی نے خاتون پروفیسر کے نام سے جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنایا، اور اس جعلی اکاؤنٹ میں نازیبا تصاویر اپلوڈ کی تھیں، ان تصاویر اور اکاؤنٹ کے ذریعے وہ خاتون پروفیسر کو بلیک میل کر رہا تھا۔ ملزم جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات کا پروفیسر تھا، خاتون پروفیسر نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی سائبر کرائم میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

استغاثہ عدالت میں ملزم کا جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا، جس کے بعد عدالت نے مجرم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزم کو 50 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

About BBC RECORD

Check Also

قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا؛ کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان

Share this on WhatsAppملتان ( شبیر خان سدوزئی) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے