لندن میں مسلم خاندان پر حملہ دہشتگردی ہے، کینیڈین وزیراعظم

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اونٹاریو

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ لندن میں مسلم خاندان پر حملہ افسوسناک اور دہشتگردی ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی ریاست اونٹاریو میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں کینیڈین وزیراعظم اور دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں نے شرکت کی۔

اپنی تقریر کے دوران کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ لندن میں مسلم خاندان پر حملہ افسوسناک اور دہشتگردی ہے جب کہ اس حادثے پر تمام کینیڈین افسردہ ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے میں زندہ بچ جانے والے بچے کے ساتھ پورا کینیڈا کھڑا ہے۔
دوسری جانب کینیڈا کی اپوزیشن جماعتوں نے مسلم خاندان پرحملے کی شدید مذمت کی، اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان نے “اسلام وعلیکم ” سے اپنی اپنی تقاریر کا آغاز کیا۔

فیڈرل پارٹی کے لیڈرجگمیت سنگھ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حجاب پہننے والے اورپگڑی پہننے والے نفرت کرنے والوں کی جیتنے نہیں دیں گے، ہمیں ایکشن نظر آنا چاہیے جب کہ مزید مسلمانوں کی جانیں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔علاوہ ازیں پریمئراونٹاریو ڈاؤگ فورڈ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں تمام مسلمانوں کے ساتھ ہیں جب کہ راب فورڈ اونٹاریومیں پیش آنے والے واقعے کو الفاظ میں بیان کرنامشکل ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

کینیڈا کے وزیراعظم نے سپریم کورٹ میں پہلی بار مسلم جج نامزد کردیا

Share this on WhatsApp بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اوٹاوا کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے