مظفرآباد میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے11 افراد جاں بحق

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ مظفرآباد

ضامن آباد میں مسافر وین خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ راولپنڈی سے چکوٹھی آنے والی مسافر وین کوہالہ کے قریب ضامن آباد کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 9 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 16 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد میں سے 3 کی لاشیں عباس انسٹیویٹ آف میڈیکل سائنسز اور 6 لاشیں سی ایم ایچ منتقل کیں جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ جہاں مزید 2 افراد زخمی ہوگئے

About BBC RECORD

Check Also

کرپشن کے زور پر ترقی ہوتی تو سندھ تو کیلیفورنیا بن چکا ہوتا، حماد اظہر

Share this on WhatsAppاسلام آباد: وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کرپشن کے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے