لادی گینگ کے سرغنہ خدا بخش خدی اور ماسٹر مائنڈ موسی چاکرانی کی ہر قیمت پر گرفتاری ہو گی ؛ فیصل رانا

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈیرہ غازی خان

آر پی فیصل رانا کی طرف سے ،لادی گینگ ،،کے خلاف جاری آپریشن کی صف اول مانیٹرنگ جاری، لادی گینگ کے سرغنہ خدا بخش خدی اور ماسٹر مائنڈ موسی چاکرانی کی ہر قیمت پر گرفتاری کے لئے 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دے دی ، ڈی پی او ،سی ٹی ڈی اور بی ایم پی کے افسران کو بلاکر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قانون شکنوں کے خلاف مشترکہ پیش قدمی پر شاباش،ملزمان کی فراری کے امکانات کو مکمل ختم کرنے کے لئے حکمت عملی کو مزید موثر بنانے کی ہدایات دیں۔

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات پر لادی گینگ کے مکمل صفایا کے لئے شروع کئے گئے خصوصی آپریشن پر مکمل فوکس رکھتے ہوئے ڈی پی او عمر سعید ملک ،سی ٹی ڈی اور بی ایم پی کے افسران کو بلاکر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لادی گینگ کے خلاف مشترکہ پیش قدمی پر انہیں شاباش دی تاہم آر پی او فیصل رانا کا کہنا تھا قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی حکمت عملی کو اس حد تک موثر بنائیں کہ کسی بھی قیمت پر لادی گینگ کے یہ دونوں قاتل اور ڈاکو قانون کے شکنجے سے نہ بچ سکیں ،

آر پی او فیصل رانا کو بتایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اس مشترکہ آپریشن میں پولیس ،بی ایم۔پی ،رینجرز سی ٹی ڈی کے 550 نوجوان 6 بلٹ پروف 5اے پی سی سمیت 91 گاڑیوں14/5 مشین گنوں2 ڈروں کیمروں اور دیگر خود کار ہتھیاروں سے لیس ہو کر حصہ لے رہے ہیں،قانون کو مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے مصدقہ اطلاعات پر ٹارگیٹیڈ مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں،آر پی او فیصل رانا نے ڈی پی او کو دونوں مطلوب ترین ملزمان کی گرفتاری کے لئے 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ ان درندوں کو 72 گھنٹوں کے اندر قانون کے شکنجے میں ہونا چاہیے اس کے لئے کسی بھی قسم کی قانونی حکمت عملی اختیار کی جا سکتی ہے.

About BBC RECORD

Check Also

وزیراعظم کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

Share this on WhatsAppاسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے