قاتلوں،ڈاکووں اور ان کے سہولت کاروں کو پاتال کی گہرائیوں سے ڈھونڈ نکالیں گے فیصل رانا

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈیرہ غازی خان

ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا کہ پولیس، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور قانون پسند عوام ایک پیج پر ہیں ،عوام کی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف جاری آپریشن کا اختتام قانون شکنوں کے قانون کے تحت خاتمے پر ہو گا ،قانون کےراکھوالے قاتلوں،ڈاکووں اور ان کے سہولت کاروں کو پاتال کی گہرائیوں سے نکال لائیں گے ،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان، مظفر گڑھ، لیہ اور راجن پور کےپولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا، آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ قاتلوں اور ڈاکووں کے خلاف اس بڑے آپریشن کی کامیابی کی یہ بھی ضمانت ہے کہ ہمیں قانون پسند عوام۔کی نہ صرف حمایت حاصل ہے بلکہ قانون پسند شہری قانون شکنوں کے خلاف اس آپریشن میں ہماراپشتی بان ہے

،آر پی او نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جس طرح کی مربوط حکمت عملی طے کی ہے اس پر عمل درآمد سے ہر قانون شکن قاتل اور ڈاکو کا قانون کی گرفت میں آنا لازمی اور ناگزیر ہو گیا ہے آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ریاست کےتمام اداروں نے قانون شکنوں کے خلاف معلومات اور اطلاعات کے تبادلے کے بعد نتیجہ خیز آپریشن شروع کیا ہے جو ہر گزرتے لمحے کے ساتھ قانون کی کامیابی کی منزل کو قریب سے قریب تر کر رہا ہے

About BBC RECORD

Check Also

پولیس اہلکاروں کا مستند اور معیاری لیبارٹیز سے ڈرگ ٹیسٹ کروایاجائے او فیصل رانا

Share this on WhatsApp منشیات استعمال کرنے والا کوئی بھی شخص کسی بھی حیثیت میں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے