بدنام زمانہ لادی گینگ کے خلاف پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ آپریشن جاری

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈیرہ غازی خان

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اعلان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر بدنام زمانہ لادی ڈکیت گینگ کے خلاف پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ آپریشن شروع ہو گیا، صوبائی وزیر توانائی اختر ملک، ارکان پنجاب اسمبلی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ مومن آغا،ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ کیپٹن (ر) ظفر اقبال،آر پی ا وفیصل رانا کمشنر ڈاکٹر ارشاد ڈی پی او عمر سعید ملک،قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے افسران کے ہمراہ لادی گینگ کی بربریت کا نشانہ بنتے ہوئے قتل ہونے والے محمد رمضان کے گھر پہنچ گئے

انہوں نے مقتول کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مقتول کے لئے فاتحہ خوانی کی،اس موقع پرمقتول کے لواحقین کو یقین دلایا گیا کہ لادی گینگ کا قانون کے مطابق مکمل صفایا کرنے کے لئے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر خصوصی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جو ہر گزرتے لمحے کے ساتھ قانون کی یقینی کامیابی کی منزل کو قریب تر کر رہا ہے،بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ کیپٹن (ر) ظفر اقبال،آر پی ا وفیصل رانا کمشنر، ڈی پی او عمر سعید ملک و دیگر نے سیمنٹ فیکٹر ی ایریا پر بنائی جانے والی پولیس چیک پوسٹ کا دورہ کیا اور تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو خصوصی ہدایات دیں،

دریں اثناء لادی گینگ کی حالیہ بربریت کے بعد وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدائت پر شروع کئے گئے آپریشن کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوئے جس میں صوبائی وزیر اختر ملک،ارکان اسمبلی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ایڈیشنل آئی جی،آر پی ا وفیصل رانا سمیت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی،اجلاس میں لادی گینگ کے ڈاکوؤں کو قانون کی گرفت میں لانے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان فیصلوں پر عمل در آمد کے حوالے سے اہداف دئیے گئے.

About BBC RECORD

Check Also

کرپشن کے زور پر ترقی ہوتی تو سندھ تو کیلیفورنیا بن چکا ہوتا، حماد اظہر

Share this on WhatsAppاسلام آباد: وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کرپشن کے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے