حماس نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی تو زیادہ طاقت سے حملہ کریں گے، اسرائیل

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ تل ابيب

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ اگر حماس نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی تو پہلے کے مقابلے میں زیادہ طاقت سے حملہ کریں گے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ حماس کی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر سخت ردعمل دیں گے۔

وزیراعظم نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کرنے پر امریکا کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی دونوں ممالک مل کر کام کرتے رہیں گے۔اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں تباہ ہونے والے علاقوں کی ازسر نو مرمت کے لیے عالمی امداد فراہم کریں گے تاہم اس بات کی بھی یقین دہانی کراتے ہیں کہ اس امداد سے حماس کو کوئی تقویت نہیں ملے گی۔

واضح رہے کہ 14 دن کی جھڑپوں کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا تھا تاہم اس دوران غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 248 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 66 بچے بھی شامل ہیں جب کہ حماس کے راکٹ حملوں میں دو بچوں سمیت 12 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔

About BBC RECORD

Check Also

کینیڈا کے وزیراعظم نے سپریم کورٹ میں پہلی بار مسلم جج نامزد کردیا

Share this on WhatsApp بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اوٹاوا کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے