پاکستانی مسافروں کا یو اے ای میں داخلہ بند، دبئی حکومت نے پابندی عائد کر دی

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

پاکستانی مسافروں کا دبئی میں داخلہ بند، دبئی حکومت نے پابندی عائد کر دی۔ 12 مئی رات 12 بجے سے دبئی کیلئے پاکستانی پروازیں اڑان نہیں بھریں گی۔ ائیر لائنز نے موقع کو غنیمت جانتے ہوئے کرائے بڑھا دئیے۔

دبئی حکومت نے پاکستان، سری لنکا، نیپال، بنگلہ دیش کے مسافروں پر پابندی عائد کر دی۔ لاہور سے دبئی کا کرایہ دیگر ائیر لائن نے 1 لاکھ 15 ہزار کر دیا۔ دبئی سے لاہور عید پر آنے والے مسافر خوار، پابندی کے باعث پندرہ ہزار والی ون وے ٹکٹ سوا لاکھ روپے پر پہنچ گئی۔ عید کے دوسرے روز آنے والے مسافر اب عید پردیس میں گزاریں گے۔

متحدہ عرب امارات نے پابندی کورونا کی بگڑتی صورت حال پر لگائی۔ پابندی بارہ مئی 2021 رات بارہ بجے سے غیر معینہ مدت تک لگا دی گئی۔ کل صبح فیصل آباد سے دبئی کے لیے ایمرٹس ائیر کی پرواز کا کرایہ ایک لاکھ 75 ہزار روپے ون وے کر دیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں کام کی غرض سے جانے والے اور وہاں سے عید اپنوں کے ساتھ کرنے والے پریشان ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

کرپشن کے زور پر ترقی ہوتی تو سندھ تو کیلیفورنیا بن چکا ہوتا، حماد اظہر

Share this on WhatsAppاسلام آباد: وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کرپشن کے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے