ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کرنے کے خواہشمند ہیں، سعودی وزیرخارجہ

ریاض: سعودی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کادورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کاحامل ہے، ولی عہد محمد بن سلمان بھی پاکستان کا دورہ کرنےکی خواہشمند ہیں۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کے 70 پر محیط تعلقات بہت اہم ہیں، عمران خان کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کاحامل ہے، جس میں سرمایہ کاری اور تجارت بڑھانے پر توجہ دی گئی، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش رکھتےہیں۔

وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب میں بہت سے پاکستانی کام کررہےہیں، جو سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ولی عہد نے بہت سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے اور مزید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ماحولیاتی تبدبلی کے چیلنجز سے نمٹنےکیلئے کوشاں ہے، امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے متعلق کام کر رہے ہیں، اسلامی ممالک میں اسلامو فوبیا سےمتعلق بات چیت ضروری ہے، پاکستان اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے اوآئی سی کا کردار اہم ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

کینیڈا کے وزیراعظم نے سپریم کورٹ میں پہلی بار مسلم جج نامزد کردیا

Share this on WhatsApp بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اوٹاوا کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے