نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد معاشرتی امن کی ضمانت ہے؛ فیصل رانا

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈی جی خاں

آر پی او فیصل رانا نے کالعدم تنظیموں کے فطرانہ،صدقات اور عطیات اکٹھا کرنے سمیت کسی قسم کی سرگرمی پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت فوری کارروائی کا حکم دے دیا،ریجن بھر کے تمام تھانوں کو فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی اپنے مسکنوں پر موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدائت،مسکن سے غیر حاضر فورتھ شیڈول میں شامل شخص کے خلاف بھی نیشنل ایکشن پلان کے تحت مقدمہ درج کیا جائے،ان خیالات کا اظہارریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خاں، مظفر گڑھ، لیہ اور راجن پور کے پولیس افسران کو سیکورٹی کے حوالے سے سخت ہدایات دیتے ہوئے کیا،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ محکمہ داخلہ نے جن تنظیموں کو کالعدم قرار دیا ہوا ہے اور نیکٹا نے ان کی اپ ڈیٹ لسٹ جاری کی وہ ہر تھانہ کو بھجوا دی گئی ہے،

نیشنل ایکشن پلان کے تحت کوئی بھی کالعدم تنظیم یا فورتھ شیڈول میں شامل افراد نہ تو کسی قسم کی کوئی سرگرمی دکھا سکتے ہیں اور نہ ہی فطرانہ سمیت کسی قسم کا صدقہ یا عطیہ اکٹھا کر سکتے ہیں،کالعدم تنظیموں کا ایسا کرنا بدترین قانون شکنی اور قانون کو کھلے عام چیلنج کے مترادف ہے قانون خود کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے،اضلاع کے ڈی پی اوز،سرکلز کے ایس ڈی پی اوز اور تھانوں کے ایس ایچ او اس بات کو سو فیصد یقینی بنائیں کہ کوئی بھی کالعدم تنظیم ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرے،آخری جمعہ المبارک اور عید الفطر پر کسی قسم کی نہ تو کوئی سرگرمی کر کے اور نہ ہی فطرانہ، صدقات یا عطیات اکٹھے کر سکیں،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کا اپنے مسکنوں پر موجود رہنا قانونی تقاضے ہے جسے ہر قیمت پر پورا کیا جانا چاہیے،

ایس ایچ اوز اپنے تھانہ کی حدود میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی تھانہ میں روزانہ کی حاضری کو یقینی بنائیں گاہے بگاہے ایسے عناصر کو ان کے مسکنوں پر چیک کریں فورتھ شیڈول میں شامل غیر حاضر افرادکے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت مقدمات درج کئے جائیں،آر پی او نے کہا نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد معاشرتی امن کی ضمانت ہے لہذا اس حوالے سے کسی بھی قسم کی سستی اور غفلت ناقابل برداشت ہوگی.

ترجمان ریجنل پولیس ڈیرہ غازی خان
Aa

About BBC RECORD

Check Also

پولیس اہلکاروں کا مستند اور معیاری لیبارٹیز سے ڈرگ ٹیسٹ کروایاجائے او فیصل رانا

Share this on WhatsApp منشیات استعمال کرنے والا کوئی بھی شخص کسی بھی حیثیت میں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے