لاہور میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی قتل

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

ڈیفنس فیز فائیو میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کو قتل کردیا گیا۔تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے دو نامزد ملزمان سمیت چار افراد کے خلاف لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

مقتولہ کے چچا محمد نذیر نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ماہرہ ذوالفقار کے والد لندن میں رہتے ہیں اور وہ لاہور میں اپنے دوستوں کے ساتھ رہتی تھی، مقدمے میں نامزد ملزمان مقتولہ ماہرہ ذوالفقار سے شادی کرنا چاہتے تھے، اسے اس کے دوستوں ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ نے قتل کیا۔

ماہرہ ذوالفقارکے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق ماہرہ کی گردن کے نزدیک گولی لگی ہے اور جسم پر بھی زخم کے نشان پائے گئے ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد معاشرتی امن کی ضمانت ہے؛ فیصل رانا

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈی جی خاں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے