افغانستان میں 50 آئل ٹینکرز جل کر خاکستر، 12 افراد ہلاک

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں آئل ٹینکرز میں لگنے والی آگ نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 8 شدید زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق کابل کے علاقے قلعہ مراد کی مرکزی شاہراہ پر فیول ٹینکرز کے آپس میں تصادم سے خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے دیگر آئل ٹینکرز اور گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی میں 12 فیول ٹینکرز، 4 کاریں اور 3 ٹرک جل کر خاکستر ہوگئے جب کہ آپس کی دکانوں اور گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ حادثے میں مجموعی طور پر 12 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔فائر بریگیڈ کے عملے نے چار گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب قلات میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان حملے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں 9 طالبان جنگجوؤں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم طالبان نے دعوے کی تردید کی ہے۔دریں اثناء غزنی میں بھی طالبان جنگجوؤں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ 2 گھنٹے تک جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 30 سے زائد فوجی اہلکار لاپتہ ہوگئے ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

پاک سعودیہ تعاون خطے کی سلامتی پر مثبت اثرات لائے گا، آرمی چیف

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد پاک فوج کے سربراہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے