وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی دلچسپی 565اہلکاروں کی نئی بھرتیاں کی جائیں گئ محمد فیصل رانا

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈیرہ غازی خان

ریجن کے چاروں اضلاع کے لئے تھانیداروں سمیت565پولیس اہلکاروں کی نئی سیٹوں کی منظوری حاصل کر لی،جلد نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان،میرٹ کے تحت ہونے والی نئی بھرتیوں کے بعد ریجن کے چاروں اضلاع میں پولیس نفری میں اضافہ ہو گا،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ڈی جی خان ریجن کی تاریخ میں ایک تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ہے،وہ زمینی حقائق کے عین مطابق ریجن کی پولیس نفری کی کمی کے پیش نظر آئی جی پنجاب انعام غنی کو مسلسل آگاہی فراہم کرتے رہے،آئی جی نے ساری صورتحال سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو آگاہ کیا،آر پی او فیصل رانا کی مسلسل آگاہی،آئی جی پنجاب کے مسلسل رابطے اور فالو اپ کی وجہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ریجن کے چاروں اضلاع کے لئے پولیس نفری میں اضافے کے لئے565نئی سیٹوں کی منظوری دے دی،

آر پی ا وفیصل رانا نے بتایا کہ جن سیٹوں کی اپروول دی گئی ہے ان میں سب انسپکٹرز کی5سیٹیں،اے ایس آئیز کی10سیٹیں،ہیڈ کانسٹیبلز کی20اور کانسٹیبلز کی530سیٹیں شامل ہیں،جن کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائے گا،پھر سیٹوں کے مشتہر ہونے کے بعد میرٹ،میرٹ اور صرف میرٹ پر بھرتیاں اور تعیناتیاں ہوں گی،جس کی وجہ سے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،لیہ،مظفر گڑھ اور راجن پور میں پولیس نفری میں اضافہ ہو گا،اس اضافے کے بعد پولیس مزید قوت اور طاقت سے قانون شکنوں کے خلاف قانونی آپریشن کامیاب ہوں گے،

آر پی او نے کہا کہ بطور ریجنل کمانڈر میری ذمہ داری ہے کہ میں جہاں پر پولیس افسران اور اہلکاروں کے دیگر مسائل اور معاملات کو دیکھوں وہیں پر پولیس نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لئے آئی جی پنجاب کو آگاہ کرنا اور قابل عمل منصوبہ بندی کے تحت مزید سیٹوں کو منظور کروانے میں بھر پور کردار ادا کروں،خدا کا شکر ہے کہ ریجن کے لئے 565نئی سیٹوں کی منظور دے دی گئی،جس پر ریجن کی قانو ن پسند عوام وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں،ادھر ریجن کے چاروں اضلاع کی سماجی تنظیموں نے 565سیٹوں کی منظوری پر جہاں پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب انعام غنی کا شکریہ ادا کیا وہاں پر اس بات کا اظہار بھی کیا کہ ریجن کی تاریخ میں محمدفیصل رانا پہلے آر پی او ہیں جو نفری کے اضافے کے حوالے سے بھی انتہائی دلچسپی لیتے ہیں،ان کی پروفیشنل کمانڈ میں ریجن کی پولیس واقعی ایک خاندان کی صورت اختیار کر چکی ہے جس کے ٹیم ورک نے ریجن کو انتہائی پر امن بنا دیا ہے.

About BBC RECORD

Check Also

نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد معاشرتی امن کی ضمانت ہے؛ فیصل رانا

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈی جی خاں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے